• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریڈ کریسنٹ، صحافیوں کیلئے فائرسیفٹی اور فرسٹ ایڈ سے متعلق آگاہی سیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریڈ کریسنٹ کی سندھ برانچ نےکراچی پریس کلب میں صحافیوں کے لیے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں 80 سے زائد مرد اور خواتین صحافیوں نے شرکت کی،جنہیں خود کو آگ سے بچانے اور ابتدائی طبی امداد کے ذریعے جان بچانے کے طریقے سیکھائے گئے،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ برانچ کے صوبائی سیکریٹری کنور وسیم نے کہاکہ کراچی میں بڑھتے ہوئے حادثات اور دیگر ناگہانی واقعات میں رپورٹراور کیمرہ مین سمیت دیگر صحافی سب سے پہلے پہنچتے ہیں اور اگر ان کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل ہوگی تو وہ اپنی اور دوسروں کی جان بچاسکیں گے۔

تازہ ترین