• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجسٹ بن جانے والے نیو کیسل کے سابق اسٹار شاگرد نے کووڈ میں تدریس پر اعلیٰ ایوارڈ جیت لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کارڈیالوجسٹ بن جانے والے نیو کیسل کے سابق اسٹار شاگرد نے کووڈ میں تدریس پر اعلیٰ ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ پہنچنے کے چند سال بعد ہی شاندار GCSE اور A لیول کے نتائج کے ساتھ اپنے نیو کیسل اساتذہ کو مرعوب کرنے کے ایک دہائی بعد ڈاکٹر راحیل احمد ٹاپ کے ماہر امراض قلب ہیں اور وہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کا جشن مناتے ہوئے ایک باوقار اعزاز حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دسمبر میں انہیں نارتھمبریا ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ کے لیے 14 ماہ سے زیادہ کام کرنے والی تدریس میں بہترین کارکردگی کے لیے جان منرو میڈل دیا جائے گا۔

تازہ ترین