• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزم شان رسالت ﷺ کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل سماع

ملتان(سٹاف رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی محبت ہمارے لئے دنیا وآخرت میں نہ صرف نجات کا ذریعہ ہے بلکہ اللہ رب العزت کے برگزیدہ بندوں میں شامل کر دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم شان رسالت ﷺ کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل سماع بسلسلہ جشن عید میلادالنبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خواجہ غلام محی الدین فخری، پیر غلام مصطفی چشتی،پیر عامل، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، پیر ڈاکٹر مدنی رضوی اور پیر عامر محمود نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین