• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے کا رروائی، 11 لاکھ روپے وصول

پشاور ( جنگ نیوز ) بجلی چوری اور بقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران پشاورسرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس تنگی سب ڈویژن اور داودزئی سب ڈویژن کی ٹیموں نے تنگی اورداودزئی کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 31 ڈائریکٹ کنکشنوں کو پکڑلیا گیا ، جبکہ ڈائریکٹ کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایل ٹی تاروں کو اتارلیا گیا، نادہندہ گان سے بقایاجات کی وصولی کے دوران 11 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
تازہ ترین