• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا عالمی بینک اور IMF پر افغانستان کی مدد کیلئے زور

چین نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف پر افغانستان کی مدد کرنے اور امریکا و دیگر مغربی ممالک سے اس پر عائد یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں خطاب میں کہا کہ افغانستان کو تمام محاذوں پر بحالی کی ضرورت ہے اور ترقی اولین ترجیح ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ طالبان دنیا بھر کے ساتھ بات چیت اور تعاون چاہتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے ڈبلیو ایچ او سےافغانستان کیلئے مزید کورونا ویکسین بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

چین افغانستان کیلئےہنگامی بنیادوں پر 30 ملین ڈالر کی انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے۔

تازہ ترین