• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے MPA سبزیوں کا ہار پہن کر اسمبلی میں داخل


مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق مسیح سائیکل پر سوار سبزیوں کا ہار پہن کر صوبائی اسمبلی میں داخل ہوگئے۔

جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق مسیح نے بدھ کے روز اپنے گلے میں آلو اور دیگر سبزیوں سے بنی ہوئی مالا پہن کر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جب وہ سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے۔

مسیح نے کہا کہ وہ مہنگائی میں حالیہ اضافے کے خلاف احتجاج کے لیے سائیکل پر اسمبلی کا سفر جاری رکھیں گے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ اپوزیشن ارکان اسمبلی اجلاس میں پلے کارڈز لے کر آئے اور جلد ہی حمزہ شہباز کے حق میں اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔

دوسری جانب خواتین ایم پی اے نے مٹی کے خالی برتنوں کو پیٹ کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

دریں اثناء پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے درمیان اپنے لباس کی قیمتوں پر بحث ہو گئی۔

فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے 2000 روپے کا لباس پہنا ہوا تھا جبکہ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے 4500 روپے کا لباس پہن رکھا ہے۔

تازہ ترین