• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم کا بیان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انکی خیرسگالی ملاقات ہوئی۔

ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور سے جاری اپنے بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم ملائیشیا نے کہا کہ ملاقات میں مغربی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں اور عالمی بحری سلامتی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی خود مختاری کے احترام اور سرحدی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان نے ترکیہ کے ساتھ سہ فریقی تعاون، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم ملائیشیا نے کہا دونوں ممالک نے بحری سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ جبکہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اور ملائیشیا کا قریبی تعاون انتہائی اہم قرار دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید