• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی، ضیا لنجار کو احساس ہونا چاہیے میر رضا کیس حل ہونا ان کی ذمہ داری ہے، جبران ناصر

جبران ناصر ایڈووکیٹ(فائل فوٹو)۔
جبران ناصر ایڈووکیٹ(فائل فوٹو)۔

میر رضا کیس کے جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی)  ٹیم کے تیسرے اجلاس کے حوالے سے میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے افسران شامل ہیں۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ضیاء لنجار کو احساس ہونا چاہیے کہ یہ کیس حل ہونا انکی ذمہ داری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ذوالفقار لاڑک کو ذمہ داری دی گئی تھی کہ کوتاہی کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کریں۔ سندھ کے وزراء کی موجودگی میں کمیٹی بنائی گئی تھی اس کا ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔

جبران ناصر نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ جے آئی ٹی کے اگلے اجلاس سے قبل قاتل کا سراغ لگالیں، ڈاکٹر اسامہ نے میر رضا کیس کو خراب کیا، انھیں برطرف کیا جانا چاہیے تھا۔ 

وکیل جبران ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم مطمئن تب ہوں گے جب قاتلوں کو ہمارے سامنے کھڑا کیا جائے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ دو، تین ماہ سمیع اللہ سومرو اور عامر فاروقی کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیموں نے بھی لیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید