• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت اپیلوں کی سماعت کریں گے، آج کاز لسٹ کینسل ہونے کے باعث کیس ری لسٹ ہوگیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے دس، دس سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید