• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے جہاز میں سفر کرنیوالوں کی کلاس لے لی

معروف اداکار، میزبان و ڈائریکٹر یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یاسر حسین کی جانب سے اکثر و بیشتر ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصویریں، ویڈیوز، گھومتے پھرتے بنائے گئے وی لاگز شیئر اور منفرد موضوعات پر بات چیت کی جاتی رہتی ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جہاز کے اندر کی تصویروں کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے۔


یاسر حسین کا اپنی انسٹا پوسٹ پر لکھنا ہے کہ ’آج فلائٹ میں، میں نے نوٹ کیا ہے کہ عوام خصوصاً مرد حضرات کو لگتا ہے کہ جہاز میں کام کرنے والی خواتین جو آپ کو ہزاروں فُٹ اوپر آسمان پر کھانا دیتی ہیں اور آپ کے جھوٹے برتن اٹھاتی ہیں وہ باپ کی نوکر ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے۔‘

یاسر حسین کا مزید لکھنا تھا کہ ’تمیز سے بات کرنا سیکھیں، خدارا مختلف شعبوں کا احترام کریں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید