• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان میچ کے دوران مداح تحمل کا مظاہرہ کریں، راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران تحمل کا مظاہرہ کریں، وہ واقعات پیش نہ آئیں جو 2019 کرکٹ ورلڈکپ کے دوران پیش آئے تھے۔ 

ایک کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں راشد خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پاکستان کے خلاف یہ اچھا میچ ہوگا لیکن یہ صرف ایک کھیل ہی رہنا چاہیے۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کھیل سے محظوظ ہوں۔

راشد خان نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں ہونا چاہیے جو 2019 ورلڈکپ میچ میں ہوا۔

خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران پہلے اسٹیڈیم کے اندر اور پھر اسٹیڈیم کے باہر دونوں ممالک کے مداح آپس میں لڑ پڑے تھے۔ 

اسٹیڈیم میں ہونے والی ہاتھا پائی کے باعث گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں کو سیکیورٹی میں واپس پویلین لایا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوران سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے دو میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی سمیٹی جبکہ افغانستان نے ایک میچ کھیلا اور کامیاب رہا۔ 

تازہ ترین