• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے فرخ حبیب کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے الیکشن کمیٹیکی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر مملکت فرخ حبیب کے (ن) لیگ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ جمعرات کو جنگ کے استفسار پر احسن اقبال نے کہاکہ غیر ملکی فارن فنڈنگ کیس میں (ن) کے اکائونٹس 15کروڑ روپے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے ثبوت پی ٹی آئی نے کمیٹی میں پیش کرنے ہیں مگر آج تک ایک ڈالر کا ثبوت پیش نہیں کرسکی جبکہ وزیر مملکت فرخ حبیب ٹی وی پر بڑے بڑے الزام لگانے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین