• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی ضمانت سے کافی ریلیف ملا، اب بچہ جلد گھر آجائے گا، جوہی چاؤلہ

بالی ووڈ اداکارہ اور شاہ رخ خان کی قریب دوست جوہی چاؤلہ نے گزشتہ روز آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سب کو کافی ریلیف ملا ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کئی ہٹ  فلموں کی اداکارہ نے کہا کہ اب بچہ گھر آجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات پر ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہوا اور آریان بہت جلد گھر آجائے گا۔

واضح رہے کہ آریان کی ضمانت جوہی نے دی ہے اور وہ آریان کے وکیل ستیش منی شیندے کو بچپن سے جانتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ ضمانت کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور جوہی کی جانب سے دی گئی شوریٹی منظور ہوگئی ہے۔

تازہ ترین