• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو حق کی آواز دبانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں یہ تیسری پیشی ہے حکومت نے جو قانون بنایا جج بھی پریشان ہیں کہ اس کا مطلب کیاہے؟، پہلے ہی کہا تھا کہ نیب آرڈی نینس کے دو ہی مقاصد ہیں،نیب کو حق کی آواز دبانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے،نیب آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہے،دوسرا مقصد یہ تھاکہ حکومت جسے چاہے احتساب عدالت کا جج لگادے،سچ اور جھوٹ عوام کے سامنے آنا چاہیے،اب ٹی ایل پی کا نام لینے پر بھی ٹی وی سٹیشن بین ہو جاتے ہیں،پنجاب میں رینجرز تعینات کی گئی ہے لیکن آپ خبر نہیں دکھا سکتے،ٹی ایل پی وہی جماعت ہے جو جنرل الیکشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن بھی لڑی ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کا مقصد ملک میں عدل کے نظام پر حملہ ہے،ترمیمی آرڈیننس اس لئے لایا گیا کہ پہلے جو ارشد ملک کو خریدنا پڑا تھا اب وہ ضرورت نہ پڑے،ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتی کارروائی لائیو دکھانے کیلئے کیمرے لگائے جائیں۔

تازہ ترین