• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کی مرحوم والد کیساتھ حرم شریف سے تصویر وائرل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے مرحوم والد محمد عثمان فاروقی کے ہمراہ حرم شریف میں لی گئی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرحوم والد کی یادگار تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شرمیلا فاروقی اور اُن کے مرحوم والد حرم شریف میں موجود ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے والد کی یاد میں اپنی پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’زندگی اور کچھ بھی نہیں تیری میری کہانی ہے۔‘

پی پی رہنما نے مرحوم والد کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاپا! اللّٰہ آپ کے درجات بلند فرمائے، آمین۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی۔

مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین