• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 2 پولیس اہلکار آئس منشیات غائب کرنے میں ملوث نکلے


لاہور میں پولیس کے دو اہلکار آئس منشیات غائب کرنے میں ملوث نکلے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کے 2 اہلکار آئس منشیات غائب کرنے اور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کے عوض 2 ملزمان کو چھوڑنے میں ملوث نکلے۔

علامہ اقبال ٹاؤن پولیس کی تحویل سے منشیات غائب ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے ذمہ داروں کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی۔

انکوائری میں 2 اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے، جس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو پکڑا تھا جس میں سے صرف ایک ملزم کو تھانے لایا گیا۔

چارج شیٹ کے مطابق سب انسپکٹر سہیل لیاقت اور اے ایس آئی محمد یوسف نے 3 منشیات فروشوں زاہد، علی رضا اور عظیم کو پکڑا، ملزمان سے 20 گرام آئس برآمد ہوئی۔

چارج شیٹ کے مطابق پولیس نے ملزم علی اور عظیم کو چھوڑ دیا اور 20 گرام کے بجائے صرف 7 گرام آئس کا مقدمہ درج کیا گیا۔

چارج شیٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے منشیات فروشوں کو چھوڑنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت وصول کی۔

تازہ ترین