وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10991 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7568 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مزید 544 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 449943 ہوچکی ہے۔
ان کا بتانا تھا کہ اب تک 6417533 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 469183 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 11672 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 11432 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 215 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 213 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 11 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے کے 213 نئے کیسز میں سے 42 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 21، کورنگی 7، ضلع جنوبی 6، ضلع وسطی اور ملیر سے 4 ۔ 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں ٹنڈو محمد خان 25، بدین اور حیدر آباد 16۔ 16، ٹھٹھہ 14، شہید بے نظیر آباد 13، سانگھڑ اور سجاول 11 ۔ 11، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز 10۔ 10، ٹنڈو الہ یار اور تھر پارکر 9 ۔ 9، مٹیاری، عمرکوٹ اور میرپور خاص 6 ۔ 6 ، سکھر 5، دادو، جیکب آباد اور جامشورو سے 1۔ 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔