• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کی دوسری ڈوز بھی مکمل ہوگئی: فیصل جاوید خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارت کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد جہاں شائقینِ کرکٹ کی جانب سے بھارت کی ٹرولنگ کی جارہی ہے تو وہیں اس کام میں پاکستان کی سیاسی شخصیات بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آرہی ہیں۔

اب ایسے میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’آج بھارتی کرکٹ ٹیم کی ویکسین کی دوسری ڈوز بھی مکمل ہوگئی ہے۔‘

فیصل جاوید خان کے اس ٹوئٹ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اب بھارت کو افغانستان کے ہاتھوں بوسٹر ڈوز بھی ملے گی۔

واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا تھا جوکہ کیویز نے  15ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

تازہ ترین