اماراتی وزارت دفاع نے اپنے دفاعی نظام کے ذریعے 13 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کے اعلامیے کے مطابق دفاعی نظام نے 27 ڈورنز کو فضا ہی میں ناکام بنا دیا، یہ میزائل اور ڈرونز ایران کی جانب سے داغے گئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق اب تک 327 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل روکے اور 1699 ڈرون حملے بھی ناکام بنائے جاچکے ہیں۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق اب تک حملوں میں 2 اماراتی فوجی اہلکار شہید ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 6 غیر ملکی جاں بحق ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق حملوں میں 158 افراد زخمی ہوئے، بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں متعدد ممالک کے شہری شامل ہیں۔