• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اقوام متحدہ کے زیراہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ26  جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  موسمیاتی کانفرنس میں تقریبا 2 سو ممالک کے وفود شریک ہیں، موسمیاتی کانفرنس میں چینی صدر کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا۔

 چینی صدر کورونا وبا کے سبب موسمیاتی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

رواں سال عالمی موسمیاتی کانفرنس کی صدارت مشترکہ طور پر برطانیہ اور اٹلی کر رہے ہیں۔

گلاسگو میں عالمی موسمیاتی کانفرنس 12نومبر تک جاری رہےگی، کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش موسمیاتی چیلنجز کا سدِباب کرنا ہے۔

گلاسگو کانفرنس میں پیرس موسمیاتی معاہدے پرمل سے متعلق لائحہ عمل پرغور کیا جائے گا۔

تازہ ترین