• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کو مسلمان اور کانگریس کے نزدیک ہونے کی سزا دی جارہی ہے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ ہندوستانی مسلمان ہیں! تو یاد رکھیے آپ کو قیمت چکانی ہوگی۔شاہ رخ کو دیکھیے، وہ قیمت چکا رہا ہے کہ نہیں۔ شاہ رخ کوئی معمولی انسان نہیں ہے۔ ہندوستانی سنیما کا بادشاہ ہے۔ ابھی حال تک بولی وڈ اس کی انگلیوں پر ناچ رہا تھا۔ بھارت کیا، ساری دنیا میں اس کے پرستار ہیں۔مگر اس کے بیٹے آریان خان کو ڈرگ معاملے میں گرفتار کر شاہ رخ خان جیسے کی راتوں کی نیند اڑا دی گئی۔ اس کو کس بات کی قیمت چکانی پڑی، کیونکہ وہ کانگریس کے نزدیک ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شان میں آئے دن ٹوئٹ نہیں کرتا۔اور تو اور کرکٹر محمد شامی نے پاکستان کے خلاف ایک اوور میں زیادہ رن خرچ کر دیئے، بس قیامت ٹوٹ پڑی کیونکہ وہ مسلمان ہے۔لیکن شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کے خلاف تو کوئی معاملہ ہی نہیں بنتا ہے۔ وہ جس سمندری جہاز پر جانے والا تھا، وہ اس کے اندر تک نہیں پہنچا تھا۔ اس کے پاس سے کوئی ڈرگ بھی نہیں برآمد ہوئی۔ کہتے ہیں کہ اس کے دوست جو اس کے ساتھ تھا اس کے پاس سے چند گرام ڈرگ برآمد ہوئی۔ ثبوت کے طور پر واٹس ایپ پر ایک چیٹ پیش ہوئی اور بس شاہ رخ خان کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ آریان کو ممبئی کے سب سے خطرناک جیل آرتھر روڈ جیل خانے میں 25 روز کاٹنے پڑے۔ مقدمہ اتنا کمزور تھا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے اس کو فوراً ضمانت پر رہا کر دیا۔تاہم حکومت ہند کا نارکوٹکس بیورو آرین خان کو ’نشئی اور ڈرگ اسمگلر‘ ثابت کرنے پر تلا بیٹھا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے سیاسی سازش تھی۔ شاہ رخ خان سیاستداں بھلے ہی نہ ہو لیکن وہ مسلمان تو ہے۔ بس اس کا یہی گناہ ہے اور اس کا خاندان اسی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

تازہ ترین