• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت کے دن گنے جا چکے، بہت جلد گھر جانا ہوگا، بلاول بھٹو

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دیں بلکہ ہزاروں با روزگار افراد کو بھی بے روزگار کردیا۔ ان افراد کو پیپلز پارٹی نے ملازمتیں دیں تھیں۔آج وہ تمام بیروزگار افراد شدید معاشی پریشانیوں کا شکار ہیں۔ وہ پیر کو اپنے حلقہ انتخاب کی دو یونین کونسلوں میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے مختصر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور بہت جلد اس حکومت کو گھر جانا ہوگا۔ انتخابات ہونگے۔ موجودہ حکومت کے گھر جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین