• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اور رضوان نے ورلڈ کلاس کرکٹ دِکھائی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی بیٹنگ کو ورلڈ کلاس کرکٹ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو بہت مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے اپنے بیان میں بابر اعظم اور محمد رضوان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ دونوں نے اس میچ میں بھی ورلڈ کلاس کرکٹ کا مظاہرہ کیا۔‘

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ سنچری پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ توڑا۔

دونوں نے مل کر پانچویں مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی ہے۔ 

تازہ ترین