آج کل یہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کہ سیاح جب بھی کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو وہاں کے روایتی کھانوں کا ذائقہ آزماتے اور پھر ان کھانوں کے بارے میں اپنا ردِعمل سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنوبی کوریا کی فوڈ بلاگر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں کورین فوڈ بلاگر دورۂ بھارت کے دوران گلاب جامن کا ذائقہ آزمانے کے بعد اپنا ردِعمل ظاہر کرتے نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورین فوڈ بلاگر دکان سے گلاب جامن خریدنے کے بعد اس کی پیالی ہاتھ میں تھامے اپنے پاس کھڑے شخص سے یہ پوچھتی ہیں کہ مجھے یہ نہیں معلوم کے اسے کیسے کھانا ہے۔
جس کے بعد پاس کھڑا شخص کورین فوڈ بلاگر کو گلاب جامن چمچ سے توڑ کر کھانے کا مشورہ دیتا ہے۔
کورین فوڈ بلاگر نے جیسے ہی گلاب جامن کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھایا تو وہ فوراً اس کے ذائقے کی دیوانی ہو گئیں اور انہوں نے گلاب جامن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔