• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر علی ظفر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں آئس باتھ لیتے اور ساتھ ہی اس کے فائدے بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علی ظفر نے ویڈیو میں آئس باتھ کے فائدے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آئس باتھ لینے کا جو احساس ہے یہ آپ کو دنیا میں کہیں نہیں مل سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ اتنی چیزوں کا علاج ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، اگر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی، اسٹریس، اینزائٹی یا ڈپریشن ہے تو آپ کو آئس باتھ ضرور لینا چاہیے۔

علی ظفر کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ بالکل! آئس باتھ لیتے ہوئے جتنی ٹھنڈ لگے گی بندے کا ٹینشن کی طرف دھیان ہی نہیں جائے گا۔

دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ اس طرح ڈپریشن دور کرتے کرتے نمونیا ہو جائے گا۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ لوگ آئس باتھ کیسے لے لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی لگنے لگ گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید