• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی: مشاورتی عمل آئندہ ہفتے شروع کرنے کا امکان


نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کےلیے مشاورتی عمل آئندہ ہفتے شروع کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

صدر مملکت پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے بذریعہ خط نام طلب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم سے موصول نام قائد حزب اختلاف کو بھیجیں گے، ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔

تازہ ترین