• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم ورلڈکپ سے آؤٹ، شعیب اختر نے بھی ٹرول کردیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کے باہر ہونے پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی ٹرول کردیا۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک شخص کو خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر کے اس ٹوئٹ کے جواب میں مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک مداح نے شعیب اختر کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ’موقع موقع، ممبئی ایئرپورٹ کنفرم ہوگیا۔‘


ایک اور مداح نے ٹوئٹ کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم  ممبئی ایئرپورٹ کے راستے پر  ہے، سکون سے پہنچ جائے، الوداع۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ میچ میں افغانستان کو ہرا کر اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

تازہ ترین