اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10نومبر کو سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔