• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہونگے

پشاور (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خیبرپختونخوا کے 19دسمبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے متعلق خبر کی سختی سے تردید کر دی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 19دسمبر کو ہونے والے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 19دسمبر ہی کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی خبر کی تصدیق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور شعبہ تعلقات عامہ سے رابطہ کریں اور گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی بغیر تصدیق کے ایسی جھوٹی خبروں کو آگے شیئر کریں، صرف الیکشن کمیشن سے جاری شدہ بیانات اور پریس ریلیز ہی کو عوامی آگاہی کے لئے شیئر کیا جائے۔

تازہ ترین