• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جناح اسپتال میں وارڈ بوائے کی پراسرار ہلاکت

Lahore Ward Boy Commits Suicide In Jinnah Hospital
لاہورکےجناح اسپتال میں وارڈ بوائےنےتیسری منزل سے کود کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی ،شہباز کی بیوی نےکچھ عرصہ پہلے طلاق لےلی تھی، وہ گھریلو حالات سے تنگ تھاجبکہ2دن پہلےبھی اس نے میٹرو اسٹیشن سے کودنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق جناح اسپتال کا وارڈ بوائے شہباز اقبال نائٹ ڈیوٹی پر تھا،اس نے ایمرجنسی وارڈکی تیسری منزل سےکود کرخودکشی کر لی،اطلاع ملنے پر گھر والے بھی وہاں پہنچ گئے۔

شہباز کی والدہ نےبتایاکہ اس کی بیوی نے طلاق لے لی تھی،وہ 3سال کی بیٹی اور 9سال کے بیٹے کا باپ تھا، چند روز سے گھروالوں سے لڑجھگڑ رہا تھا،جبکہ 2 دن پہلےاس نے میٹرو بس اسٹیشن سے بھی کودنے کی کوشش کی تھی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز 2007 ءمیں وارڈ بوائےبھرتی ہوا اور 2009 ءمیں مستقل ہوگیا،وہ نواحی گاؤں لدھڑ کا رہائشی اور اسپتال کی کالونی میں ہی رہائش پذیر تھا،پولیس نےبھی واقعےکو خودکشی قراردیتے ہوئے لاش ورثاء کےحوالےکر دی ہے۔
تازہ ترین