• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے، اسپین کا دو ٹوک اعلان

جوز مینوئل الباریس(فائل فوٹو)۔
 جوز مینوئل الباریس(فائل فوٹو)۔

ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا ہے کہ اسپین، ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔ 

برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کسی ایسی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو، ایران بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ عالمی نظام میں اصل تقسیم بین الاقوامی قانون اور جنگل کے قانون کے درمیان ہے۔ اس کا مطلب خارجہ پالیسی کی جگہ افراتفری، تشدد اور جنگ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید