اسرائیلی فضائی حملے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے اہم شہر صور میں جبل عامل اسپتال کے نزدیک بمباری کی۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں کم از کم 4 افراد شہید ہوئے ہیں، بمباری میں اسپتال کے 39 طبی عملہ سمیت 127 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی بمباری کے باعث اسپتال کی عمارت اور پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی۔