• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکا مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں کہ معاہدہ ہوگا، مارکو روبیو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہوگا۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے دیے گئے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی بہت ڈرونز ہیں، ایران کی روایتی دفاعی قوت کافی حد تک کمزور ہوگئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ امکان ہے ایران نے جوہری پروگرام کے ان پہلوؤں پر رضامندی ظاہر کی جن پر پہلے انکاری تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہوگا، مذاکرات میں شرط نمبر 1 یہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے۔

مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ ایران کو واضح طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کرنا ہوگا، ایران پر کسی بھی پابندی میں نرمی شرائط سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات کا عہد بھی کرنا ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے اشارے ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر کسی نہ کسی سطح پر مذاکرات میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید