• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ مستحسن نے شعیب ملک کو’ لیجنڈ ‘ قراردیدیا

معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے شعیب ملک کو ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنانے پر لیجنڈ قرار دے دیا۔

مومنہ مستحسن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں کرکٹر شعیب ملک  کی شاندار اننگز کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ لیجنڈ بہت پر جوش ہے۔‘

آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

تازہ ترین