گلوکار عدنان سمیع نے پدما شری ایوارڈ ملنے کے بعد سینئر گلوکارہ آشا بھوسلے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے کہا کہ آشا بھوسلے کا انکے کیریئر میں نہایت اہم کردار ہے۔
یاد رہے کہ عدنان سمیع 1995 میں بننے والی پاکستانی فلم سرگم کے مرکزی اداکار تھے، جس میں آشا بھوسلے نے ایک گانا بھی گایا تھا، بعدازاں دونوں فنکاروں نے اشتراک عمل کرتے ہوئے 2000 میں کبھی تو نظر ملاؤ پیش کیا تھا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عدنان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ ملنے کے بعد وہ اور انکا خاندان آشا بھوسلے کے مشکور ہیں۔