• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکینڈل کے بعد شلپا شیٹی اور راج کندرا پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پر

غیر اخلاقی فلم اسکینڈل کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اُن کے شوہر راج کندرا پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پر آگئے جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منظرِ عام پر آنے والی تصاویر میں، شلپا شیٹی اور راج کندرا ہماچل پردیش میں ایک مندر میں جاتے ہوئے نظر آئے۔


تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی اور اُن کے شوہر پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں، راج کندرا نے سفید پاجامے کے ساتھ پیلے رنگ کا کُرتا پہنا ہوا تھا جبکہ شلپا شیٹی نے پیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر شلپا شیٹی اور راج کندرا کی مندر میں بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو رواں سال جولائی میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اُنہیں ستمبر میں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کو انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید