پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی اپنی ساس کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کسی پارٹی کی لگ رہی ہے جس میں دیگر شرکاء کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
ویڈیو میں تیز آواز میں میوزک چل رہا ہے جبکہ صدف کنول اور اُن کی ساس اُس گانے پر زبردست ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔
صدف کنول اور ساس کو یوں ایک ساس ڈانس کرتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ساس بہو کی جوڑی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو اس ویڈیو پر بھی صدف کنول کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔
شہروز سبزواری معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور یہ ان کی دوسری شادی ہے۔
اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں جن سے اُن کی ایک بیٹی ہے۔