پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا، تاہم میچ تو کینگروز سے ہے لیکن حقیقی جنگ تو پاکستانی کھلاڑیوں میں ایک سے بڑھ کر ایک پرفارمنس کے بعد مین آف دی میچ کی ہے۔
رواں ورلڈکپ میں ہر میچ کا نیا ہیرو، ہر میچ کا نیا بہترین کھلاڑی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا وننگ کامبی نیشن دھماکا خيز ثابت ہوا۔
بھارت کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کر کے شاہین آفریدی میچ کے ہیرو بنے، نیوزی لینڈ سے میچ میں حارث رؤف 4 وکٹوں کے ساتھ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اسی طرح افغانستان کے خلاف آصف علی فلک بوس چھکے لگاکر صرف 7 گیندیں کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے۔
نمیبیا سے مقابلہ میں محمد رضوان بہترین پلیئر قرار پائے تو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک پاکستان کی جانب سے تیز ترین ففٹی بناکر مین آف دی میچ بن گئے۔
تاہم اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کون بازی لے جائے گا؟، اس پر کھلاڑيوں میں دلچسپ مقابلہ ہوگا۔