کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ حکومت شہر کے تمام صنعتی علاقوں کی بہتر ی اور شہری اداروں سے ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے صنعتی علاقوں کی بہتری اور ترقی کے اقدامات کو موثر بنانے کے لئے کراچی انتظامیہ متعلقہ ایسو سی ایشنز کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔وہ منگل کو کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو ، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ساجدہ قاضی ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران ،ایسو سی ایشن کے صدر محمد سلمان اسلم ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور دیگر نے شر کت کی ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے مربوط کوششیں کریں انہوں نے کہا کہ وہ صنعتی ایسو سی ایشنز سے رابطہ کو مضبو ط بنائیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی مشاورت سے اور متعلقہ ادارو ں کے تعاون سے ترجیحی کوششیں کریں۔ کمشنر کو بتا یا گیا کہ کاٹی ملیر اور لیاری ریور پر اربن فاریسٹ قائم کرنے کی خواہاں ہے اس سلسلہ میں کاٹی کے رکن زاہد سعید نے تجاویز تیار کی ہیں ۔ کمشنر نے کہ ملیر اور لیاری ریور پر کاٹی کے تعاون سے اربن فاریسٹ قائم کرنے کی تجاویز کا جائزہ لے گی مجوزہ منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے کاٹی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کاٹی کے عہدیداران کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ملیر ریور اور لیاری ریور پر اربن فاریسٹ بنانے کے لئے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ساتھ خصوصی اجلاس جلد منعقد ہو گا ۔ جس میں زاہد سعید منصوبہ کی تفصیلات پیش کریں گے اور منصوبہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جاے گا ۔اجلاس میں کمشنر کو پانی کی کمی صفائی تجاوزات ٹریفک اور سیوریج کے مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔