• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 افراد کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ شیخ زید سینٹر کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 55 سالہ سلیم جاں بحق ہوگیا، صدر سینٹ پیٹرکس کالج کے قریب گاڑی ٹکر سے30 سالہ عمران خان جاں بحق ہوگیا ، نیشنل ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 29سالہ ثمرین زوجہ منظور جاں بحق ہوگئی ، کارساز کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 45 سال کا نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن 8 نمبر میمن کالونی جمعہ بازار کے قریب سے 65 سالہ خالد کی لاش ملی ، پورٹ قاسم چیک پوسٹ نمبر دو کے قریب گیٹ سے 52 سالہ نزاکت علی کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی مزکورہ مقام پر لانڈھی بابر مارکیٹ صرافہ بازار کے قریب گلی سے 55 سال کے شخص کی لاش ملی ، ہاکس بے کے علاقے میں سمندر سے ایک شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق متوفی کی موت ڈوبنے کے باعث ہوئی تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی،نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر فائیو ایم خمیسو گوٹھ سے25 برس ایک شخص کی لاش مل، پولیس نے لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا،پاک کالونی کے علاقے بے نظیر پارک کے قریب سے 50 سالہ شخص، گلشن معمار افغان کیمپ قبا مسجد کے قریب سے 35 سالہ شخص ،بھینس کالونی یوسف گوٹھ کے قریب فٹ پاتھ سے 55 برس کے شخص کی لاشیں ملیں، ہلاکت کی وجہ اور شناخت نہیں ہوسکی ۔

تازہ ترین