ایمنڈ کا صحافیوں کی گمشدگی سے پیدا صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
پاکستانی میڈیا بالخصوص ٹیلی ویژن چینلز کو درپیش حالیہ چیلنجز کا جائزہ لینے کےلیے ایمنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی ارکان نے کھل کر اس مؤقف کا اظہار کیا کہ حکومت اور مختلف ریاستی اداروں کی جانب سے غیراعلانیہ سینسر شپ لاگو کردی گئی ہے۔