• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی کی فلم ’ٹیکو ویڈز شیرو‘ کی پہلی جھلک جاری

ممبئی (آئی ا ین پی) بولی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ٹیکو ویڈز شیرو کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ فلم ٹیکو ویڈز شیرومیں نوازالدین صدیقی کے ساتھ اداکارہ کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ نوازالدین صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم’ ٹیکو ویڈز شیرو ‘کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ آرہے ہیں، اور یہ حقیقت ہے۔ نوازالدین صدیقی کی اس فلم کی ابھی شوٹنگ جاری ہے، جس کے بعد جلد اداکار کے مداح انہیں دوبارہ بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے۔ فلم ڈیجیٹل سبسکرپشن پر مبنی اسٹریمنگ کمپنی ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین