• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی معاف کرے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان بڑا دل کرکے کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی ایکبار معاف کرے، گزشتہ پانچ سال کے دوران پی ایس پی نے ثابت کیا کہ کراچی کے نوجوان راء کے آلہِ کار نہیں اور جب انہیں پر امن طرز زندگی گزارنے کا موقع دیا گیا تو انہوں نے پلٹ کر کسی کو پتھر نہیں مارا۔ ریاست ماں جیسی ہے تو ملک کے وسیع تر مفاد میں امن کی جانب ہاتھ بڑھانے والوں کیساتھ یکساں سلوک کرے۔ جب کٹے سروں سے فٹبال کھیلنے اور اے پی ایس پشاور جیسے دلدوز سانحات میں ملوث لوگوں کو معافی مل سکتی ہے تو پھر ایک بار کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو معاف کیا جائے۔ ریاست تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے، ہم نے کل بھی نوجوان کی گارنٹی لی تھی، آج بھی گارنٹی لیتے ہیں کہ معاف کیا گیا کوئی شخص ریاست کے خلاف کھڑا نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین