• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد کورونا ویکسین لگانے کا سنگ میل حاصل کرلیا

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسداد کورونا ویکسین کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ انسداد کورونا ویکسین لگائی گئیں، گزشتہ روز 17 لاکھ افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے اعتبار سے ویکسین لگانے میں خیبرپختوخوا دوسرے نمبر پر ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوخوا میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔

تازہ ترین