• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شوبزشخصیات کی ملالہ کو نکاح کی مبارکباد

دنیا بھر سے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔

ملالہ یوسف زئی کےاپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی انہیں مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔


معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ملالہ کے نکاح کی تصاویر پر کمنٹ کیا کہ ’ مبارک ہو۔‘

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے  ملالہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ ملالہ کے لیے بہت خوش ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ’آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔‘

ادکارہ پریانکاچوپڑا نے بھی ملالہ کونکاح کی مبارکباد دی۔

جبکہ گلوکارہ میشا شفیع نے لکھا، "بہت خوشی ہوئی، مبارک ہو بہت ملالہ ۔‘

اس کے علاوہ بھی کئی بڑی نامور اور مشہور شخصیات کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو نکاح کی مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتہ اذواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید