• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت کمار سیلفی لینے والے مداح پر برہم، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

تامل سنیما کے سپر اسٹار اور ریسنگ ڈرائیور اجیت کمار کی حال ہی میں منعقدہ ’لی مانس کپ‘ ریس کے دوران ایک مداح کے ساتھ سخت رویے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرائیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

برطانیہ کے سلورسٹون سرکٹ پر ریسنگ ایونٹ کے دوران ایک مداح موبائل فون ہاتھ میں لیے اچانک اجیت کمار کے قریب سیلفی لینے کے لیے پہنچا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجیت کمار نے کمر پر ہاتھ رکھ کر مداح کو انتہائی سخت اور شدید غصے کی نظروں سے گھورا، جس کے بعد ان کے باڈی گارڈ نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے اس شخص کو پیچھے ہٹنے کو کہا۔

اس مختصر کلپ کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ پر بحث شروع ہو گئی، کچھ صارفین نے اجیت کے رویے کو بلاوجہ سخت اور مغرور قرار دیا جبکہ دیگر مداحوں اور عینی شاہدین نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ریسنگ جیسے پیشہ ورانہ کھیل کے دوران بغیر اجازت اچانک قریب آنا درست نہیں تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید