• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کی سابقہ منیجر کی موت کے کیس میں بڑی کارروائی، باقاعدہ ایف آئی آر درج

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق ٹیلنٹ منیجر دیشا سالیان کی جون 2020ء میں ہونے والی پُراسرار ہلاکت کے معاملے میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے باضابطہ طور پر کیس درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمبئی ہائی کورٹ نے دیشا سالیان کی موت کی تمام جہتوں سے باریک بینی اور شفاف انداز میں تفتیش کا حکم دیا تھا، جس کی تعمیل کرتے ہوئے سی بی آئی نے باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی۔

جون 2020ء میں ممبئی کی ایک عمارت سے گر کر ہونے والی اس ہلاکت کو ابتداء میں خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اہل خانہ، میڈیا اور قانونی ماہرین کی جانب سے مسلسل نئے خدشات اور سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

دیشا سالیان کیس سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے چند دن پہلے پیش آیا تھا، جس کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری، نامور شخصیات اور مہاراشٹر کی سیاست میں اس کیس سے متعلق سنگین الزامات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

سی بی آئی کی جانب سے باقاعدہ پرچہ درج ہونے کے بعد اب نئے حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید