پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنی طرف سے اپوزیشن ارکان کے لیے دیے گئے عشائیے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ ہم نے حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطے کیے ہیں۔
انہوں نے دوران تقریر کہا کہ شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے حزب اختلاف کو ایک پیج پر اکٹھا کیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک پیج پر اکٹھےہونے پر حکومت کو کل شکست کا سامنا کرنا پڑا، آج بھی اپوزیشن کے اتحاد کی وجہ سے حکومت کو مشترکہ اجلاس سے بھاگنا پڑا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطے کیے، عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے، پٹرول کی قیمت آسمان کو چھورہی ہے، وہ دن بھی دیکھنا پڑ رہا ہے، جہاں چینی پٹرول سے بھی مہنگی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ کس قسم کا پاکستان ہے، یہ مہنگا پاکستان ہے، عام آدمی اس وقت پرانا پاکستان چاہتا ہے۔