• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے مضر صحت سلفر والی چینی کی درآمد کا نوٹس لے لیا گیا

اسلام آباد (حنیف خالد) بھارت سے مضر صحت سلفر والی چینی کی درآمد کا نوٹس لے لیا گیا۔

 65ہزار ٹن پائوڈر نما چینی کی موجودگی میں الخلیج سے مزید 50ہزار ٹن چینی کراچی پہنچ رہی ہے 

۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف پاکستان میں چینی کے ریٹ ایک سو پچاس سے کم ہو کر سو روپے پر آ گئے ہیں دوسری طرف ناعاقبت اندیش حکام نے الخلیج شوگر ملز سے انڈیا کی بنی ہوئی 50ہزار ٹن چینی سے بھرا جہاز کراچی منگوا لیا ہے۔ 

پہلے ہی درآمد شدہ پائوڈر چینی 65ہزار ٹن حکومت کے پاس موجود ہے۔

 اس نئے جہاز کے آنے سے درآمدی چینی 90روپے کلو سے بھی کم قیمت پر یوٹیلیٹی سٹورز میں حکومت بمشکل بیچ پائے گی۔ 

انڈین چینی میں پانچ فیصد سلفر کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔

تازہ ترین