• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں روزگار کیلئے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روز گار کےلیے آنےوالے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی ہیں۔

یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزہ لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔

اماراتی حکومت کی شکایت کے ازالے پر حکومت پاکستان کا اقدام خوش آئند ہے، یو اے ای مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید